وزیراعظم نواز شریف کی ترکی میں دہشت گردی کی پرزور مذمت

دہشت گردی مشترکہ دشمن اور پوری دنیا کو اس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف

دکھ اور مشکل کی گھڑی میں ترکی کے ساتھ ہیں، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ہماری مشترکہ دشمن ہے اور پوری دنیا کو مل کر اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترک حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، فائرنگ کے واقعہ میں مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جب کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔


اس خبر کو بھ پڑھیں: ترکی میں فائرنگ سے 39 افراد ہلاک،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاکستان کو بھی بے ناہ جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، دہشت گردی ہماری مشترکہ دشمن ہے اور پوری اس ناسور سے نجات حاصل کرنے کے لئے پوری دنیا کو مل کر لڑنا ہوگا۔

https://www.dailymotion.com/video/x570jk5
Load Next Story