دماغی حالت جانچنے کے لیے میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ ہونا چاہیے جاوید ہاشمی
دماغی حالت جانچنے کے لیے میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی
سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ دماغی حالت جانچنے کے لیے میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ ہونا چاہیے جس سے پتا چلے گا عمران ایسی چیز تونہیں لے رہے ہیں جس کے بغیر وہ چل نہیں سکتے.
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے سینیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میرے دماغی توازن کے لیے میڈیکل بورڈ بننا چاہئے،دماغی حالت جانچنے کے لیے میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ ہونا چاہیے کیونکہ ڈوپ اور دماغی ٹیسٹ میں مجھے تو 100 فیصد نمبر ملیں گے لیکن پاگل خانے کی رپورٹ آگئی تو قوم کی عمران خان سے جان چھوٹ جائی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نامناسب بات کی لہذ میں جو سوال کررہا ہوں عمران اس کا جواب دیں،آج کل عمران خان کو پلس بہت یاد ہے لیکن کیا ہوا دھرنا پلس کا مائنس ہوا یا نہیں؟ یہ آج جھوٹ پلس کہہ رہے ہیں لیکن کل دھرنا پلس کہہ رہے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں، عمران خان
جاوید ہاشمی نےکہا کہ عمران خان کا میڈیا سیل مجھے 2 سال تک گالیاں دیتا رہا، میں نے کہا تھا کہ عام انتخاب میں 40 سے زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی تو عمران خان مایوسی کا شکار ہوئے جب کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران عمران خان نے جوڈیشل مارشل لا کی بات کی تو میں نے اختلاف کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x570mzx_javed-hashmi_news