2024

پریمیئر فٹبالبلوچ ایف سی اور کے آر ایل کا مقابلہ برابر

آج کے پی ٹی اور پی ایم سی ایتھلیٹ کیو ایف سی فیصل آباد جبکہ حبیب بینک اور ووہیب ایف سی لاہور مقابل ہوں گی۔


Sports Reporter December 28, 2012
بلوچ ایف سی اور خان ریسرچ لیبارٹری کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی آئی اے نے زرعی ترقیاتی بینک کو2-1 سے شکست دے دی، بلوچ ایف سی اور کے آر ایل کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے نے زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف عمدہ کھیل پیش کیا، اسٹرائیکرز شاکر لاشاری اور محمد اشتیاق نے بالترتیب چھٹے اور 68 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو2-0 کی برتری دلادی، میچ کے آخری لمحات میں زرعی بینک کی جانب سے اسٹرائیکر حکمت اللہ نے گول کرتے ہوئے خسارہ کم کیا،آخری5 منٹ میں شاندار کھیل کے باوجود ناکام سائیڈ گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی، میچ میں پی آئی اے کے مڈفیلڈرز ندیم طارق اور عبدالغفار کو یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا، بہترین سکورر شاکر لاشاری اور بیسٹ کھلاڑی زیڈ ٹی بی ایل کے ڈیفینڈر سید غازی خان قرار پائے۔

بلوچ ایف سی اور خان ریسرچ لیبارٹری کے درمیان نوشکی فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، بلوچ ایف سی کے مڈ فیلڈر حبیب اللہ کو 56 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا، بہترین کھلاڑی بلوچ ایف سی کے گول کیپر شیر زمان قرار پائے۔ ایونٹ میں جمعے کو کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پی ایم سی ایتھلیٹ کیو ایف سی فیصل آباد کا مقابلہ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، حبیب بینک اور ووہیب ایف سی لاہور کی ٹیمیں پیپلز اسٹیڈیم کراچی میں مقابل ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں