یوراج سنگھ اور سریش رائنا ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کلب میچزکھیلنے پرمجبور

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے اور اس میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں کے درمیان 31 میچزہوں گے


Sports Desk January 01, 2017
ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے اور اس میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں کے درمیان 31 میچزہوں گے، فوٹو : فائل

یوراج سنگھ اور سریش رائنا ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کلب میچز کھیلنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اورسریش رائنا ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کلب لیول کے میچزکھیلنے پرمجبور ہوگئے، دونوں 4 سے 15جنوری تک شیڈول ڈی وی پٹیل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 لاکھ روپے اور اس میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں کے درمیان 31 میچزہوں گے، جس میں7 ناک آؤٹ میچز بھی شامل ہیں۔ گذشتہ دنوں یوراج سنگھ نے بھارتی ٹیم میں واپسی کا پلان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سخت ٹریننگ کررہا اور رنزاسکورکرنے کے حوالے سے پراعتماد ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اب بھی ٹیم کودینے کیلیے میرے پاس بہت کچھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں