دوسراٹی20ٹکٹوں کیلیے شائقین کرکٹ بے قابو ہوگئے

پاک بھارت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹوں کے لئے لوگوں نے تو رات سے ہی کاؤنٹرز کے سامنے ڈیرے ڈال رکھے تھے


Sports Desk December 28, 2012
ٹکتوں کے حصول کے لئے بھیڑ کے بے قابو ہونے پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی 20 کی ٹکٹوں کیلیے شائقین کرکٹ بے قابو ہوگئے۔ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی کائونٹرز پر چڑھائی کردی، ہجوم کو قابو کرنے کیلیے پولیس نے بھی وحشیانہ لاٹھی چارج کیا،

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے ناقص انتظامات سے کئی خواتین مرتے مرتے بچیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعے کو شیڈول دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ کا وینیو موتیرا کا بیرونی علاقہ اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب 8 کائونٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوا، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) کی جانب سے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے تھے، ہزاروں افراد کو سنبھالنے کیلیے چند پرائیویٹ گارڈز اورحیران کن طور پر تھوڑے سے پولیس اہلکار موجود تھے۔

درجنوں لوگوں نے تو رات سے ہی کاؤنٹرز کے سامنے ڈیرے ڈال رکھے تھے، جب تک کائونٹر بند تھے اس وقت تو صورتحال بہتر رہی اور لوگ قطاروں میں لگے انتظار کرتے رہے لیکن جیسے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی لوگ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، بانسوں کی مدد سے بنائی گئی رکاوٹوں کی بھی کوئی پروا نہیں کی گئی، وہ دھکم پیل شروع ہوئی کہ قطاریں بکھرکر رہ گئیں، اس موقع پر وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے آئو دیکھا نہ تائو اور وحشیانہ لاٹھی چارج شروع کردیا جس سے بھگدڑ مچ گئی، سب سے زیادہ خراب صورتحال کا سامنا خواتین کو کرنا پڑا جن کیلیے ایسوسی ایشن کی جانب سے الگ سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

01

جب لاٹھی چارج شروع ہوا تو کئی خواتین کو چوٹیں آئیں جبکہ وہ ایسی جگہ پر محصور ہوگئیں جہاں ایک طرف دیوار اور دوسری جانب مردوں کی بھیڑ تھی، ایسے میں ان کیلیے سانس تک لینا مشکل ہوگیا تھا، جب صورتحال قابو میں آئی تو زمین پر جوتے، اسکارف اور سویٹرز بکھرے پڑے تھے۔

جی سی اے کے سیکریٹری راجیش پٹیل نے کہاکہ ہمیں اپنی غلطی کا اعتراف ہے، اس طرح کی صورتحال پہلے دیکھنے کو نہیں ملی تھی، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہزاروں لوگ جمع ہوجائینگے۔ دوسری جانب ایک سینئر پولیس آفیسر نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے جانب سے ہمیں ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں آگاہ ہی نہیں کیا گیا تھا وہاں پر توصرف معمول کے مطابق چند پولیس اہلکار موجود تھے، جب ہمیں لاٹھی چارج کا علم ہوا تب وہاں مزید نفری بھیجی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |