انڈر19 کرکٹ راولپنڈی نے لاہور شالیمارکو مات دیدی

راولپنڈی کے181 رنز کے جواب میں لاہور شالیمار کی ٹیم صرف137 پر آؤٹ ہوگئی۔


Sports Reporter December 28, 2012
سیالکوٹ ریجن نے پی آئی اے کو 66 رنز سے قابو کیا۔ فوٹو فائل

انٹر ریجن، ڈپارٹمنٹل انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرائنگولر مرحلے میں راولپنڈی نے لاہور شالیمارکو 44 رنز سے مات دیدی۔سیالکوٹ نے پی آئی اے کو 66 رنز سے زیر کیا

۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے181کا مجموعہ ترتیب دیا، عاقب شاہ39، طلحہ قریشی36 اور میر واعظ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فرحان نذیر، محمد آفتاب اور اسفند مہران نے2،2 وکٹیں حاصل کیں،لاہور شالیمار کی ٹیم صرف137 پر آئوٹ ہوگئی۔

اسفند مہران نے31 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، توصیف شاہ اور عابد حسین نے3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اظہر حسین کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔ مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ ریجن نے پی آئی اے کو 66 رنز سے قابو کیا، فاتح سائیڈ نے 240 رنز بنائے، زوہیب جمیل 51 ، فیصل جاوید 37 اور حسن علی33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، غلام محمد نے3 جبکہ امیت روی،سلمان سعید اور محمد صادق نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ایئرلائنزکی ٹیم 174 پر ڈھیر ہوگئی، سلمان سعید نے34 ناٹ آئوٹ جبکہ امام الحق اور عماد عالم نے 29،29 رنز بنائے، عامر حسین نے3 وکٹیں اپنے نام کیں، فیصل جاوید اور اسامہ میر2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں