آئی او سی کا کویت پرعائد پابندی ختم کرنے سے انکار

اولمپک چارٹر کے موافق اقدام اٹھانے تک صورتحال کو تبدیل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، آئی او سی

اولمپک چارٹر کے موافق اقدام اٹھانے تک صورتحال کو تبدیل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، آئی او سی۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) نے کویت اسپورٹس پر عائد پابندی اٹھانے کی کویتی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔


خلیجی ریاست کے قوانین میں متنازع ترامیم کیے جانے پر عالمی باڈی نے کویت پر14 ماہ سے پابندی عائد کررکھی ہے، جسے عارضی طور پر ہٹانے کیلیے کویتی حکومت نے آئی او سی سے درخواست کی تھی، واضح رہے کہ آئی او سی کے بعد فیفا نے بھی اکتوبر2015 کویت فٹبال باڈی کو معطل کردیا تھا، کویت کی پبلک اسپورٹس اتھارٹی نے 23 دسمبر کو آئی او سی اور فیفا کوبھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملکی کھیلوں کے قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے تک کویت اسپورٹس کی سرگرمیوں پر عارضی طور پر پابندی ختم کردی جائے ، تاہم آئی او سی کے جوابی خط میں کویتی حکام پر واضح کیاگیا ہے کہ اولمپک چارٹر کے موافق اقدام اٹھانے تک وہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

آئی او سی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ خلیجی ملک کے حکام فوری طور پر کویت اولمپک کمیٹی کو بحال کریں اور اس کے متوازی قائم باڈیز کو تحلیل کریں، اس کی جگہ حکومت کی جانب سے کسی بھی متوازی باڈی یا آفیسرز ختم نہ کیے جانے تک آئی او سی کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرسکتی، آئی او سی کا یہ فیصلہ کویت کی فیفا معطلی پر بھی پڑسکتا ہے، جہاں پر کویت کے لیے 2019 ایشیا کپ میں شرکت کی بابت کوئی بھی فیصلہ 9 یا 10 جنوری تک متوقع ہے۔مالدار خلیجی ریاست پابندی کے سبب پہلے ہی ریو اولمپکس 2016 اور ورلڈ کپ 2018 کوالیفائنگ میچز سے باہر ہوچکا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کویت کا یہ بحران حکمران فیملی ممبران اور سیاستدانوں کے درمیان جاری محاذ آرائی کی وجہ سے ہے۔
Load Next Story