عمر اکمل اور کوہلی کے پاس کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے کا موقع

2012 میں ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے کے لئے عمر اکمل کو 32 اور کوہلی کو 29 رنز درکار ہیں۔


Sports Desk December 28, 2012
فوٹو: فائل

پاکستان کے عمر اکمل اور بھارت کے ویرت کوہلی کے پاس کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔

رواں برس اب تک اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 472 رنز مارٹن گپٹل نے بنائے ہیں، عمر اکمل مزید 32 رنز بناکر ان سے آگے نکل سکتے ہیں جبکہ ویرت کوہلی کو صرف 29 رنز مزید درکار ہوں گے۔ عمراکمل گذشتہ میچ میں پانچویں مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے، مزید ایک اور خفت ان کو اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ڈک پر رخصت ہونے والے چار پلیئرز کا ساتھی بناسکتی ہے ان میں پہلے سے ہی شاہد آفریدی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں