سری لنکن ٹیم میلبورن میں بے بسی کی تصویر بن گئی

دوسرے دن کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے 8 وکٹ پر 440 رنز بناکر 284کی سبقت حاصل کرلی۔


AFP December 28, 2012
میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے میچ میں 106 رنز کی اننگز کھیلی ۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، میلبورن میں کینگروز بیٹسمینوں کے سامنے بے یارومددگار سری لنکنزبے بسی کی تصویر بنے رہے۔

دوسرے دن کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے 8 وکٹ پر 440 رنز بناکر 284کی سبقت حاصل کرلی، کپتان کلارک نے ایک اور سنچری جڑتے ہوئے106 اور شین واٹسن نے 83 رنز اسکور کیے، مچل جونسن آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں،دھمیکا پرساد نے تین وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکا کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور حالات سے محسوس ہورہا کہ ان کو دوبارہ بیٹنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، جس وکٹ پر مہمان ٹیم کے نامی گرامی بیٹسمین کچھ نہیں کرپائے وہیں کینگرو ٹیل اینڈرمچل جونسن سنچری کی جانب گامزن ہیں۔

آسٹریلیا نے دن کا آغاز 150 رنز تین وکٹ سے کیا، کپتان مائیکل کلارک اور شین واٹسن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 194 رنز جوڑ کر مجموعے کو 311 تک پہنچایا، کلارک نے 106 رنز بنائے، شمندا ایرنگا کی گیند پر مہیلا جے وردنے نے ان کا کیچ لیا،واٹسن 83 رنز پر پرساد کی گیند پر سماراویرا کا کیچ بن گئے، میتھیو ویڈ (1) کو پرساد نے ایرنگا کی مدد سے پویلین بھیجا، مائیک ہسی (34) کا دلشان کی گیند پر رنگانا ہیراتھ نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لیا، سڈل (13) کا مہیلا نے ایرنگا کی گیند پر کیچ تھاما، جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو مچل جونسن 73 رنز پر کھیل رہے تھے، اس سے قبل انھوں نے 4 وکٹیں لے کر بھی حریف ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں