برمامسلمانوں کاقتل عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےعمران

حکومت مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلیے سفارتی کوششیں کریں، چیئرمین تحریک انصاف


Numainda Express July 27, 2012
حکومت مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلیے سفارتی کوششیں کریں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برما روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اس انداز میں کسی مخصوص کمیونٹی پر ظلم و ستم ڈھانا بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ برما میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل وغارت پر برمی حکومت کی خاموشی پریشان کن ہے،

عمران خان نے پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلیے سفارتی کوششیں کرے۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی افضل سندھو 30 جولائی کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں