ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کے راز سے پردہ اٹھادیا

رونالڈو سے بہتر کھیل کی ترغیب ملتی ہے جب کہ مشکلات کا سامنا کرنا پسند کرتا ہوں، بیٹسمین ویرات کوہلی


Sports Desk January 01, 2017
رونالڈو سے بہتر کھیل کی ترغیب ملتی ہے جب کہ مشکلات کا سامنا کرنا پسند کرتا ہوں، بیٹسمین ویرات کوہلی ۔ فوٹو: فائل

MAZAR-I-SHARIF: بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کاراز کھول دیا، وہ سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈوسے حاصل کی گئی تحریک سے کرکٹ کے میدان میں فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں مشکلات سے بھاگنے کے بجائے ان کا سامنا کرنا پسند کرتا ہوں، جو یہ کہتا ہے کہ اس میں کوئی خامی نہیں وہ جھوٹ بولتا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 2016 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1215 اور تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 2500 رنز بنائے، حال ہی میں انگلش ٹیم کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں بھارت کی0-4 سے کامیابی میں بھی کوہلی کا کلیدی کردار رہا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ اسپینش لیگ کلب رئیل میڈرڈ کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے تحریک حاصل کرتے اور کرکٹ میں ان جیسی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں رونالڈو سے کافی متاثر ہوں، وہ کافی کئی برس سے عروج پر ہیں اور اس کی وجہ سخت محنت ہے، میں نے سنا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ محنت کرنے والے فٹبالر ہیں، لیونل میسی تو جینیئس ہیں لیکن رونالڈو نے اپنا مقام سخت محنت سے بنایا ہے۔

اپنے حوالے سے کوہلی کا کہنا تھا کہ میں اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر اپنے کھیل کو جانتا اور اپنی قابلیت سے بہت زیادہ خوش ہوں میں اپنی خامیوں اور خوبیوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، اصل چیز توازن قائم کرنا ہوتا ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ ان میں کوئی خامی نہیں وہ غلط ہیں، ہر کسی میں کوئی نہ کوئی خامی ہوتی مگر آپ اپنی محنت سے اس پر قابو پاتے ہیں۔ کوہلی نے مزید کہا کہ بہتر پرفارم کرنے کا دباؤ ہر وقت مجھ پر رہتا ہے، یہ بیٹنگ اورفیلڈنگ دونوں کے دوران ہوتا ہے مگر میں اس بیرونی دباؤ سے بھاگنے کے بجائے اس سے لطف اندوز ہونے لگا اور اس سے نمٹنے کا گر سیکھ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |