حكومت كا فرض ہے مودی كواسی كی زبان میں جواب دے سراج الحق

نریندرمودی کی جانب سے پاکستان كا پانی بند كرنے كا اعلان ہماری زندگی اور موت كا مسئلہ ہے،امیرجماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 01, 2017
نریندرمودی کی جانب سے پاکستان كا پانی بند كرنے كا اعلان ہماری زندگی اور موت كا مسئلہ ہے،امیرجماعت اسلامی فوٹو؛ فائل

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے كہا ہے كہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی كی جانب سے پانی بند كرنے كا اعلان ہماری زندگی اور موت كا مسئلہ ہے اس لئے حکومت کا فرض ہے کہ مودی کو اسی کی زبان میں جواب دے۔



جماعت اسلامی كراچی كے تحت شام اور برما كے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم كے خلاف اور مظلومین كی حمایت اور اظہار یكجہتی كے لیے شاہراہ قائدین پر منعقدہ "امت رسول ﷺ" مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں ایسی قیادت لانا چاہتے ہیں جو كرپشن سے پاک ہو اور جماعت اسلامی میں ایسا كوئی نہیں جس كا نام پاناما لیكس میں ہو، ہمارا دامن كرپشن كے داغ دھبوں سے بالكل پاک ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے پاکستان كا پانی بند كرنے كا اعلان ہماری زندگی اور موت كا مسئلہ ہے اس لئے حكومت كا فرض ہے كہ مودی كو اسی كی زبان میں جواب دینا ہوگا۔



امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام كے حكمرانوں نے امت كے اہم مسائل پر خاموشی اختیار كرركھی ہے جب کہ حكمران امریكا، مغرب اور عالمی اداروں كے ایجنڈے كو ملک كے اند ر لانا چاہتے ہیں، پاكستان كے حكمرانوں پر فرض ہے كہ وہ شام اور برما كے مسلمانوں كا ساتھ دیں جماعت اسلامی كشمیر فلسطین اور دیگر مسلمانوں كے ساتھ ہمیشہ كھڑی رہی ہے اور آج جماعت اسلامی شام كے شہر حلب اور برما كے مسلمانوں كے ساتھ كھڑی ہے جماعت اسلامی نے آج یكم جنوری كو مظلوم مسلمانوں سے اظہار یكجہتی كركے 2017 كے سال كو مظلوم مسلمانوں كا سال بنا دیا ہے ہم مظلومین كی حمایت آخری دم تک جاری ركھیں گے۔



سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اتحاد و وحدت كی علامت ہے، امت مسلمہ كو ہم جسد واحد كی طرح سمجھتے ہیں اور اپنا یہ فرض ادا كرتے رہیں گے آج ہماری ان كوششوں سے حلب اور برما كے مسلمانوں كو حوصلہ مل رہا ہے، اقوام متحدہ كفن چوروں كا ٹولہ ہے اور یہ مسلمانوں كے لیے كبھی كچھ كرنے پر تیارنہیں، مشرقی تیمور اور سوڈان كے اندر تو اقوام متحدہ فوراً حركت میں آجاتی ہے لیكن كشمیرفلسطین حلب اور برما كے اندر مسلمانوں پرمظالم پر اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل اندھی بہری اور گونگی بن چكی ہے، امریكا مغرب اور اقوام متحدہ كو مسلمانوں كا خون آج كیوں نظرنہیں آرہا جب کہ تركی كو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو سب كے لیے تشویشناک ہے۔



امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم حكمرانوں كو عالم اسلام كے لیے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں كے لیے اقوام متحدہ كے اندر اپنا حق مانگنا ہوگا ورنہ اپنی الگ عالمی تنظیم بنائی جائے، حكمرانوں كو یہ فیصلہ كرنا پڑے گا كہ وہ غلامی چاہتے ہیں یا آزادی، مسلمانوں كو ایک مشتركہ پلیٹ فارم مشتركہ معاشی منڈی اور مشتركہ فوج بنانے كی ضرورت ہے، مسلمانوں كے لیے زندگی كا واحد راستہ اتحاد ویكجہتی اور جدوجہد كا راستہ ہے، امت رسولﷺ مارچ برما اور شام سمیت دنیا بھر كے مظلوم مسلمانوں سے بھرپور اظہار یكجہتی كا مظہر ہے آج عظیم الشان مارچ كرنے پر كراچی كے نوجوانوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اورغیورعوام مباركباد اور خراج تحسین كے مستحق ہیں۔

امت رسولﷺ مارچ سے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاكٹرمعراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی كراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر كراچی ڈاكٹر اسامہ رضی جماعت الدعویٰ كے رہنما ڈاكٹر مزمل اقبال ہاشمی، برمی مسلمانوں كے رہنما حبیب اللہ تاج اور دیگر نے بھی خطاب كیا جب کہ مارچ میں ڈاكٹر عافیہ صدیقی كی رہائی كے لیے بھی قرارداد منظور كی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں