حكومت كیخلاف تحریک شروع ہوچكی ہے مولابخش چانڈیو
جاوید ہاشمی اس زمانے میں كیوں راز چھپائےبیٹھے تھےاوراب كیوں راز افشاں كررہےہیں ،مشیراطلاعات سندھ
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ حكومت كے خلاف تحریک شروع ہوچكی ہے جس کے لئے پیپلزپارٹی كے كاركنان تیاری كرلیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لئے جیسے جیسے قائدین ہمیں احكامات دیں گے ہم ویسے ہی كرتے جائیں گے، کارکنان تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلیں۔ انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے كہا کہ میں پاكستان كو بچانے والوں كو كہنا چاہتا ہوں كہ اس انداز میں چھوٹے صوبوں سے زیادتی نہیں چلے گی ایک صوبے میں دھونس دھاندلی كے ذریعے جیت كر باقی تین صوبوں كی بات نہ كی جائے ایسا نہیں چلے گا، اب یہ ڈرامہ بند ہونا چاہئے نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے لیکن ایک مرتبہ بھی ان كا وفاقی چہرہ ہم نے نہیں دیكھا۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جاوید ہاشمی اس زمانے میں كیوں راز چھپائے بیٹھے تھے اوراب كیوں رازافشاں كررہے ہیں ہمیں تو اس وقت بھی شک تھا کہ عمران خان نے امپائر كی انگلی اٹھنے كی بات كی تھی ہم كہہ رہے تھے كہ تبدیلی انگلی اٹھنے سے نہیں آئے گی بلكہ تبدیلی عوام كو ساتھ لے كر چلنے سے آئے گی۔ ان کا کہنا تھا كہ میرے قائد كہہ رہے تھے كہ پاناما پر ہم پی ٹی آئی كا ساتھ دیں گے لیكن عمران خان كہتے تھے كہ ہمیں پیپلزپارٹی كی ضرورت نہیں، پہلے جب آصف علی زرداری ملک سے گئے تو كہا گیا كہ وہ كیوں گئے ہیں اور كب آئیں گے اب وہ واپس اپنے ملک آگئے ہیں تو كہا جارہا ہے كہ یہ ملک سے واپس كب جائیں گے، یہ آصف زرداری كے آباؤ اجداد كا وطن ہے انہیں آنے اور جانے سے كوئی نہیں روک سكتا۔