کراچی میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی متعدد افراد زخمی

حادثے کے وقت گھر میں بچی کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔

حادثے کے وقت گھر میں بچی کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔ فوٹو:فائل

کالا پل کے قریب رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب رہائشی عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے زخمیوں میں 2 بچے اورخاتون بھی شامل ہیں جب کہ حادثے کے وقت گھر میں بچی کی سالگرہ منائی جارہی تھی۔
Load Next Story