شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پرموثرسیکیورٹی اقدامات کی ہدایات

گاڑیوںکی پارکنگ کو مزار سے مناسب فاصلے پررکھا جائے،آئی جی سندھ فیاض لغاری


Staff Reporter December 28, 2012
گاڑیوںکی پارکنگ کو مزار سے مناسب فاصلے پررکھا جائے،آئی جی سندھ فیاض لغاری۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ نمایاں مقامات پر پولیس تعیناتی ، سادہ لباس میں اہلکاروں کی تعیناتی ، موبائل موٹر سائیکل پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی اور کڑی نگرانی کے عمل کو بھی موثر بنایا جائے ، آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر قسم کی پارکنگ کو مزار سے مناسب فاصلے پر رکھا جائے اور پارکنگ ایریا کے علاوہ دیگر پر ہجوم مقامات کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کو بھی یقینی بنایا جائے۔

06

فیاض لغاری نے پولیس کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عرس کی تقریبات کی مناسبت سے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے اطراف قائم چھپرا ہوٹلوں ، چائے کے اور کھانے پینے سمیت دیگر اسٹالز کے ساتھ ساتھ مرکزی گزر گاہ پر مشکوک سرگرمیوں،مشتبہ عناصر ،گاڑیوں، بیگ اور بریف کیس سمیت کوئی پارسل یا پیکٹ دکھائی دینے یا اس حوالے سے ملنے والی اطلاع پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل از وقت ناکام بنا دیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |