شوبز میں آنے کے بعد لائف اسٹائل تبدیل ہوگیا ارشد خان

روایات کی پاسداری کرنی ہے، ایسا کام نہیں کروں گا جس سے گھروالوں کو سبکی ہو۔


این این آئی January 02, 2017
دن بدن میری مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے جسے مینج کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ارشدخان نے کہا ہے کہ اس شعبے میں آنے کے بعد میرے لائف اسٹائل میں بڑی تبدیلی آئی ہے، عزت اورذلت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اور صرف ایک تصویر کے بعد مجھے اتنی شہرت ملنااس کا واضح ثبوت ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ چائے کا کھوکھا میرا اپنا نہیں تھا میں وہاں ملازمت کرتاتھا مگرمیری وجہ سے چائے کے کھوکھے کوبھی شہرت مل گئی ہے۔ ارشد خان نے کہا کہ مجھے ہر صورت اپنی روایات کی پاسداری کرنی ہے اور میں ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کروں گا جس سے میرے گھر والوں یا میرے خاندان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

ارشد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دن بدن میری مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے جسے مینج کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں