
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کوان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''دنگل'' میں جوان بیٹی کا باپ دیکھنے کے بعد اب سلمان خان بھی نوجوان بیٹی کے باپ کا کردار ادا کرتے ہوئے د کھائی دیں گے۔
فلم رقص کے موضوع پر مبنی ہو گی جس میں سلمان اپنی بیٹی کو ڈانس چیلنج کے لیے تیار کریں گے،بتایاگیاہے کہ سلمان خان اس کردار کو نبھانے کے لیے اپنا 18 کلو وزن بھی کم کریں گے، فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔