چندی گڑھ کیجریوال کو جلسے کے دوران نوجوان نے جوتا دے مارا
جلسے میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے جلسے میں مودی کے حامی نے نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو جوتا دے مارا تاہم خوش قسمتی سے جوتا انھیں لگنے کے بجائے قریب ہی اسٹیج پر جاگرا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوارکو بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں عام آدمی پارٹی کے جلسے کے دوران جب نئی دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال خطاب کررہے تھے تو جلسے میں موجود مودی کے حامی نے اچانک جوتا ماردیا۔خوش قسمتی سے جوتا اروند کیجریوال کو نہ لگا اوراسٹیج کے قریب آکر گرگیا۔
جلسے میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے۔ اپنے اوپر تنقید کو برداشت نہیں کرسکتے مجھ پر مودی کے حامی نے جوتا پھینکا اور اس کی ذمہ داری بھی مودی پر جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھی جوتا پھینک سکتے ہیں لیکن ہماری اقدار ہمیں ایسی اوچھی حرکت کی اجازت نہیں دیتی۔