بھارتی ایجنسیوں نے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنا شروع کر دیے

اسمارٹ فون صارفین ہوشیار ہو جائیں، واٹس ایپ وڈیو کال کے کسی لنک کوکلک نہ کریں


INP January 02, 2017
واٹس ایپ کو صرف گوگل پلے اسٹورسے ہی انسٹال کیاجائے،سیکیورٹی ایڈوائزری الرٹ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک بھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعدآئی ٹی کے میدان میں بھی دہشت گردی شروع کر دی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی موبائل فونز ہیک کرنے کی سازش کاانکشاف ہواہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ وڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فونزہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری واٹس ایپ وڈیوکال کے کسی لنک کوکلک نہ کریں اوراگر کسی نے واٹس ایپ وڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فوراً موبائل فون کو ریسیٹ کرا لیں بصورت دیگر آپ کا اسمارٹ فون غیرمحفوظ ہے، الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کوصرف گوگل پلے اسٹور سے ہی انسٹال کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں