شامی فوج کی گولہ باری سے 164افراد ہلاک وادی الضیف پر قبضے کا دعویٰ

ہلاک ہونیوالوں کی بڑی تعدادالرقہ،ادلب اوردمشق سے ہے،277 مقامات پربمباری، سرکاری فوج کی لاجسٹک سپورٹ بندکردی، جیش الحر

.حلب کے پراسیکیوٹرجنرل نے صدراسد کا ساتھ چھوڑ دیا، طیارہ مارگرایا، فوجی ٹینک نذرآتش کردیا، باغیوں کا دعویٰ، لوگوں کی نقل مکانی فوٹو: رائٹرز

شام میں فوج کی گولہ باری سے 164 افراد ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونیوالوں کی بڑی تعدادالرقہ،ادلب اوردمشق سے ہے۔

سرکاری فوج نے ملک کے 277 مقامات پربمباری کی،باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے نواح میں وادی الضیف پرقبضہ کرکے سرکاری فوج کی لاجسٹک سپورٹ بندکردی ہے،حلب کے الغندول رانڈ اباٹ اورکینیڈین اسپتال کے قریب جیش الحر نے تین ہیلی کاپٹروں پرفائرنگ کرنے،منغ فوجی ہوائی اڈے کے قریب شامی فوج کا ایک ٹینک نذرآتش کرنے اور حما کے نواحی شہر البسخہ میں بمبار طیارے کو مار گرانیکا دعویٰ کیا ہے، حلب کے پراسیکیوٹر جنرل احمد النعیمی ایڈووکیٹ نے بھی صدر اسد کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔


جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انقلابی رابطہ کمیٹیوںنے کہاہے کہ سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے الرقہ اورحما میں کفر زیتا میں بمبار طیاروں کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بمباری میں درجنوں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ صدر بشار الاسد کے خلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک میں صدراسد کے مقربین تیزی سے ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حلب کے پراسیکیوٹر جنرل احمد النعیمی ایڈووکیٹ نے بھی صدراسد کا ساتھ چھوڑ دیا۔شامی باغیوں کی جانب سے جاری ایک ویڈیو فوٹیج میں ایڈووکیٹ نعیمی کو صدر اسد سے علیحدگی اختیار کرنے اور جیش الحر کی جوڈیشل کونسل میں شامل ہونیکا اعلان کرتے دکھایا گیا ہے۔



باغی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وہ قوم کے خلاف حکومتی جرائم کے تسلسل کے بعد بطور احتجاج ایسا کرنے پر مجبورہوئے ہیں۔ جیش الحر نے حلب سمیت مختلف علاقوں میں فوجی اور اسٹرٹیجک اہمیت کے اہداف کوسرکاری فوج کے کنڑول سے آزاد کرانے کا دعوی کیا ہے۔ جیش الحر نے ادلب میں معمرہ شہر کا کنڑول حاصل کرنے کیلیے شامی فوج کے خلاف لڑائی شروع کردی ۔شامی اخبار 'الوطن'نے انکشاف کیا ہے سرکاری فوجی حلب شہر کا کنٹرول کھو چکے ۔ الزبدانی میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔انقلاب جنرل کونسل کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے 270 اہداف کو نشانہ بنایا۔ یرموک کیمپ سیمت جنوبی دمشق کی متعدد کالونیوں پرگولا باری کی۔ حمص میں جورہ الشیاح کالونی جبکہ الرقہ میں السباھیہ اور حزیمہ پر بمباری کے باعث اہل علاقہ نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔
Load Next Story