انڈونیشیا میں کشتی میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک 17 زخمی
بیشتر مسافر سال نوکی تقریبات میں شرکت کیلیے جکارتہ سے تیدونگ جزیرے پر جارہے تھے
RAWALPINDI:
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع جزیرے پر سیاحوں کو لے جانے والے کشتی میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں193 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی سیکڑوں افراد کو لے کر جکارتہ سے تیدونگ جزیرے کی جانب رواں تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی چلنے کے 15منٹ بعد ہی خراب انجن کے باعث کشتی کے پچھلے حصے میں شورہونے لگا اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے بعد کشتی میں آگ لگ گئی اور بہت سے لوگوں نے جان بچانے کیلیے سمندر میں چھلانگ لگادی۔
انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی میں آگ بظاہر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ انڈونیشیا کے جزائر بڑی حد تک کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں لیکن ان میں حفاظتی اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔