حکومت نیٹوسپلائی معاہدے کی شرائط سامنے لائےمنور حسن

حکمران امریکی ہاتھوں میں کھلونا بن چکے ہیں،قوم ایسے کسی معاہدے کی پابندنہیںہوگی


Numainda Express July 27, 2012
حکمران امریکی ہاتھوںمیں کھلونابن چکے ہیں،قوم ایسے کسی معاہدے کی پابند نہیں ہوگی ۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے کہاہے کہ امریکی دبائوا ور شرائط پرنیٹوسپلائی بحالی کاتحریری معاہدہ خطرناک اوراپنی موت کے پروانے پردستخط کرنے کے مترادف ہوگا۔قوم ایسے کسی معاہدے کی پابندنہیںہوگی۔

حکمران امریکی ہاتھوںمیںکھلونابن چکے ہیں عوام انھیںایک لمحے کیلیے برداشت کرنے کوتیارنہیں،مختلف وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں منورحسن نے کہاکہ حکومت معاہدے کی شرائط کوقوم کے سامنے پیش کرے اوراس پر قومی سطح پر مشاورت کی جائے تاکہ کسی کے ذہن میںکوئی ابہام باقی نہ رہے۔

انھوں نے گرینڈالائنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی و دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کر کے اسلام و ملک دشمن قوتوںکے آلہ کاروںسے نجات دلانے کیلیے ہرطرح کی قربانی دیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |