سپریم کورٹ کے جج کی اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت

بینچ ٹوٹنے کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی


ویب ڈیسک January 02, 2017
پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور کے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کا آغاز کیا تو جسٹس امیر ہانی مسلم نے سماعت سے معذرت کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ کیس نہیں سن سکتا۔ جس پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو دوبارہ جلد سماعت کے لئے لگایا جائے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ جب وہ کیس سن ہی نہیں رہے تو تاریخ کیسے دے سکتے ہیں۔

بینچ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیا لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں