کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 6 اہلکار زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک January 02, 2017
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گی، ترجمان ایف سی : فوٹو : فائل

مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان ایف سی کے مطابق اہلکار ٹریننگ کے لئے فائرنگ رینج پر جارہے تھے کہ مغربی بائی پاس پر زیر زمین پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں موجود ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت نائک لطیف، نائب صوبیدار محمد شفیع، سپاہی سیف الرحمان، سپاہی قائم خان، حوالداراول الرحمان اور سپاہی رضا الرحمان سے ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف سی گاڑی پر حملہ

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں