باسط علی ویمنزٹیم کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر کے عہدوں سے فارغ

باسط علی سے ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر کے عہدوں سے فارغ کردیا


Sports Desk January 02, 2017
باسط علی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا مگر پھر نجم سیٹھی کے کہنے پر فیصلہ واپس لے لیا۔ فوٹو:ا یکسپریس/فائل

KAKUL: چیرمین پی سی بی شہریارخان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ویمنز ٹیم کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر کے عہدوں سے فارغ کر دیا۔

چیرمین پی سی بی شہریار خان نے باسط علی کو ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور جونیئر چیف سلیکٹر دونوں عہدوں سے فارغ کردیا۔ باسط علی کے دور میں دونوں ہی ٹیموں کی کارکردگی اچھی نہ تھی، اس پر باسط نے تنقید کرنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ جڑ کر اپنا کیس مزید خراب کر لیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: باسط علی نے سابق کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ رسید کردیا

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار باسط علی کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے مگر چیرمین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے باسط علی سے دونوں عہدے واپس لے لئے۔ اس سے قبل شہریارخان نے اعلان کیا تھا کہ وہ خود معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے کوئی فیصلہ کریں گے، باسط علی نے چند روز قبل مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا مگر پھر نجم سیٹھی کے کہنے پر اگلے ہی روز فیصلہ بدل لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں