بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سیکریٹری عہدوں سے فارغ

انوراگ ٹھاکر اور اجے شرکے لودھا کمیشن کی سفارشات پر بورڈ میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے تھے


Sports Desk January 02, 2017
بی سی سی آئی آفیشلز لودھا کمیشن کی سفارشات پر بورڈ میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عہدوں سے فارغ کر دیا۔

بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا، دونوں لودھا کمیشن کی سفارشات پر بورڈ میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا

انوراگ ٹھاکر تو توہین عدالت پر گرفتاری کی زد میں بھی آتے آتے بچے تھے، دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے کہا ہے کہ کرکٹ پروفیشنل انداز میں چلانی چاہیئے، ہمیں اب روشنی نظر آرہی ہے، امید ہے اس سے کرکٹ بہتر ہوگی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں