افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکے سے 2اتحادی فوجی 4اہلکار ہلاک

طالبان نے صوبہ ارزگان میں پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، 2 افغان اہلکار زخمی بھی ہوئے

طالبان نے صوبہ ارزگان میں پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، 2 افغان اہلکار زخمی بھی ہوئے،اتحادی فوجی لوگر میں بم دھماکے میںمارے گئے فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں طالبان کی فائرنگ سے4 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے جبکہ بم دھماکے میں 2 اتحادی فوجی بھی مارے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ارزگان کے ضلع ترین کوٹ میں طالبان نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس میں 4 اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے، حملہ آوروں کو اندر کے ایک اہلکار کی حمایت حاصل تھی۔ اہلکاروں پر صبح کے وقت اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سو رہے تھے۔ صوبائی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔




آن لائن کے مطابق صوبہ لوگر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2اتحادی فوجی بھی مارے گئے، طالبان نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مشرقی صوبہ لوگر میں اتحادی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، اتحادی فوج کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Recommended Stories

Load Next Story