قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پر یو ٹرن لے لیا

میلبورن ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں دیا، کپتان قومی ٹیم


Sports Desk January 02, 2017
مصباح پاکستان واپس پہنچ کر ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد مصباح الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بیان پر یو ٹرن لے لیا۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے حوالے سے بیان میلبورن ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں دیا لیکن اب وہ وقت گزر چکا، وہ 2016 تھا اور اب 2017 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے فائٹ بیک کرنا میرے لیے اہم ہے، ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا، تمام توجہ سڈنی ٹیسٹ کھیلنے پر مرکوز ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مصباح اور ٹیم مینجمنٹ کے متضاد بیانات

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان واپس پہنچ کر ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔ 2001 میں اپنا کیریئر شروع کرنے والے مصباح نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان پچ کی صورت حال دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دلبرداشتہ مصباح نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

یاد رہے کہ پاکستان کو 1995 کے سڈنی ٹیسٹ کے بعد سے کوئی کامیابی نہیں ملی، موجودہ سیریز میں بھی آسٹریلیا کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں