نیٹو سپلائی پاک امریکا مفاہمت پر 2 روز میں دستخط کا امکان

مفاہمتی یاداشت پردستخط امریکی سفارت خانے اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کریں گے


July 27, 2012
مفاہمتی یاداشت پردستخط امریکی سفارت خانے اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کریں گے۔ فائل فوٹو

پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کو باضابطہ بنانے کیلیے آئندہ 48 گھنٹوں میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوجائیں گے جس کے بعد نیٹوسپلائی نئی شرائط کے مطابق جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کی بحالی باضابطہ بنانے کے لیے اڑتالیس گھنٹوں میں مفاہمت کی یاداشت پردستخط ہوجائیں گے۔ مفاہمتی یاداشت پردستخط امریکی سفارت خانے اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستخط ہونے کے بعد نیٹو سپلائی نئی شرائط کے تحت جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں