نیٹو سپلائی پاک امریکا مفاہمت پر 2 روز میں دستخط کا امکان
مفاہمتی یاداشت پردستخط امریکی سفارت خانے اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کریں گے
پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کو باضابطہ بنانے کیلیے آئندہ 48 گھنٹوں میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوجائیں گے جس کے بعد نیٹوسپلائی نئی شرائط کے مطابق جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کی بحالی باضابطہ بنانے کے لیے اڑتالیس گھنٹوں میں مفاہمت کی یاداشت پردستخط ہوجائیں گے۔ مفاہمتی یاداشت پردستخط امریکی سفارت خانے اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستخط ہونے کے بعد نیٹو سپلائی نئی شرائط کے تحت جاری رہے گی۔