سڈنی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں اسٹیو اوکیفے اور ہلٹن کارٹ رائٹ شامل

کارٹ رائٹ کو میڈنسن کی جگہ جب کہ اوکیفے کو جیکسن برڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے


Sports Desk January 02, 2017
کارٹ رائٹ کو میڈنسن کی جگہ جب کہ اوکیفے کو جیکسن برڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سڈنی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم نے سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے اسپنر اسٹیو اوکیفے اور آل راؤنڈر ہلٹن کارٹ رائٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو اسپن جال میں الجھانے کی کوشش کی جائے گی، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آل راؤنڈر ہلٹن کارٹ رائٹ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جب کہ لیف آرم اسپنر اسٹیو اوکیفے بھی ایک بار پھر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ کارٹ رائٹ کو دونوں میچز میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھانے والے نک میڈنسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اوکیفے کے لئے جیکسن برڈ کو جگہ خالی کرنی پڑی۔

جیک کیلس کو اپنا رول ماڈل سمجھنے والے زمبابوین نژاد ہلٹن کارٹ رائٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 450 ویں کرکٹر ہوں گے، ان کی شمولیت سے پیس اٹیک پر بوجھ کم ہو گا۔ تیسرے ٹیسٹ کے لئے کینگروز اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، میتھیو رینشا، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، پیٹر ہینڈس کومب، ہلٹن کارٹ رائٹ، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، اسٹیو اوکیفے، جوش ہیزل وڈ اور ناتھن لیون شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں