آرمی صرف حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کی جائیگی چیف الیکشن کمشنر

عام انتخابات میں صرف حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائیگا، ایک بات واضح ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے


News Agencies December 28, 2012
16مارچ کو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی جس کے بعد آئینی مدت میں انتخابات کرائے جائیں گے، ٹی وی انٹرویو میں اظہار خیال۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین ابراہیم نے کہا ہے کہ عام انتخابات پر فوج صرف حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوگی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کرنا ضروری نہیں اور فوج کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔ آئندہ عام انتخابات شفاف ہوں گے اور انتخابات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔

06

فخر الدین جی ابراہیم کے مطابق 16 مارچ کو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی جس کے بعدآئینی مدت میں انتخابات ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس بات کو سمجھیں کہ شفاف انتخابات ہی ان کے فائدے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |