ترکی کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے مرنے والوں میں بھارتی فلمساز بھی شامل

فائرنگ سے 2 بھارتی شہری ہلاک ہوئے جن میں بالی ووڈ فلمساز ابیس رضوی بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 02, 2017
فائرنگ سے 2 بھارتی شہری ہلاک ہوئے جن میں بالی ووڈ فلمساز ابیس رضوی بھی شامل ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ترکی کے نائٹ کلب میں سال نو کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فلمساز ابیس رضوی بھی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

ترکی میں سال نو کے موقع پر نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بھارتی شہری بھی شامل ہیں جس میں سے ایک کی شناخت بالی ووڈ فلمساز ابیس رضوی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فلمساز کی ہلاکت کے بعد بھارتی فلم نگری سوگوار ہوچکی ہے اور نامور اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔







ابیس رضوی نے کئی فلمیں پروڈیوس کی ہیں جس میں ''روآر''،''ہیمان''اور''ٹی فور تاج محل''شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے بھی وابستہ تھے جب کہ فلمسا ز راجیہ سبھا کے سابق ممبر ڈاکٹر اختر حسن رضوی کے صاحبزادے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی میں سال نو کا جشن منانے کے لیے نائٹ کلب میں جمع ہونے والوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں