کراچی کے مختلف علاقوں سے 4ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد


Staff Reporter July 27, 2012
کراچی کے مختلف علاقوں سے 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد . فائل فوٹو

KARACHI: پولیس نے مختلف علاقوں سے 4ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا کے ایس ایچ او انسپکٹر اشتیاق غوری نے نیو کراچی سیکٹر 11-F میں چھاپہ مار کر ایک ملزم جاوید کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،

تیموریہ پولیس نے بھی قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم فرحان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ نیوکراچی پولیس نے نوید نامی ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا جس کی گرفتاری کے خلاف درجنوں مشتعل افراد نے نیو کراچی تھانے کا گھیراؤ کرکے ملزم کی رہائی کا مطالبہ کیا،

ایس ایس پی کرائم برانچ فاروق اعوان نے خفیہ اطلاع پرانسپکٹر عامر کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے صدیق وہاب روڈ پرچھاپہ مار کر ملزم احمد ولد ظفر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس افسر عامر نے بتایا کہ ملزم نے نیوکراچی میں 2 خواتین کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل جبکہ ایک شخص نعیم کو زخمی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں