عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکا 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

پولیس نے دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


ویب ڈیسک January 02, 2017
پولیس نے دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ، 40 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق جس جگہ پر دھماکا ہوا وہاں لوگوں کی بڑی تعداد روزانہ روزگار کی تلاش میں آتی ہے جب کہ پولیس نے دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عراق میں زائرین کے ٹرک میں دھماکا، 70 افراد ہلاک

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی مارکیٹ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں