جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالے ناکام رہے وزیراعظم

غیرآئینی مطالبات تسلیم نہیں کرینگے، نوید قمر، گیلانی، اعتزاز، رضا ربانی، جہانگیر بدر کا خطاب


Numaindgan Express December 28, 2012
گڑھی خدابخش:وزیراعظم راجا پرویز اشرف میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں، دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ فوٹو: ثناء

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ صدر آصف زرداری کی تربیت بلاول بھٹو میں نظر آرہی ہے۔

بلاول بھٹو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے قابل ہوچکے، وہ ایک نیا حوصلہ اور نئی سوچ ہیں، ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قافلہ آگے بڑھے گا، جمہوریت کے خلاف شازشیں کرنے والے اپنے مقصد میں ناکام ہوئے۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں بے نظیر بھٹو شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا چھوڑا ہوا مشن بلاول بھٹو پوراکریگا، قافلہ فتح کی طرف چل رہاہے۔ وفا قی وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں کہ الیکشن ملتوی ہوں اگر یہ کسی کی خواہش یا سازش ہے تو وہ پوری نہیں ہوگی، ملک کے دفاعی بجٹ میں ہر سال کمی کرتے آرہے ہیں اور جتنی کمی کی ہے اس سے زیادہ نہیں کر سکتے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سازشوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا، پی پی نے صدر زرداری کی قیادت میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی عہد کرتا ہوں کہ یوسف رضا گیلانی پہلے بھی آپ کاجانثار تھا آئندہ بھی جانثار رہے گا۔

10

سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو پرویزمشرف کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے آج وہ کالاباغ ڈیم بنانے کی باتیں کرتے ہیں لیکن میں ان پر یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کالاباغ ڈیم کسی بھی صورت میں نہیں بننے دیںگے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جس سوچ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہیدکیا اسی سوچ نے بشیر بلور کو شہید کیا اور آج ہم عہد کرتے ہیںکہ ہم اسی سوچ کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو الزامات پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگائے جا رہے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے ہی پارلیمنٹ میں بیٹھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اقتدار میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں ایسی جمہوریت کی مثال نہیں ملتی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو اقتدارمیں حصہ لینے کا موقع ملا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |