بھارت کو جلد پسندیدہ ملک کا درجہ دے دیا جائے گا پاکستان
انتخابات کیلیے عالمی مبصرین سے متعلق فیصلہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن کریگا
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو تجارت کیلیے جلد پسندیدہ ملک کا درجہ دیدیا جائیگا۔
طالبان نے پاکستان میں دفتر کھولنے کی درخواست نہیں دی، عام انتخابات کیلیے عالمی مبصرین سے متعلق فیصلہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کریگا، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکومت نے بھارت کو تجارت کیلیے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں داخلی عمل جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل چاہتا ہے، افغانستان میں امن ومفاہمت کے خواہاں ہیں، ڈرون حملے غیرقانونی اور ہماری خودمختاری کیخلاف ہیں، دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلیے مختلف دوست ممالک کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔
روس بھارت معاہدے سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی چیز جس سے نیوکلیئر اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو، وہ خطے کے مستقبل کیلیے بہتر نہیں ہوگی، یکم جنوری سے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائیگا، صدر زرداری کے دورۂ ایران کی تاریخ کے تعین کیلیے دونوں ممالک کے حکام کام کررہے ہیں، وزیر خارجہ حناربانی کھر یکم جنوری کو سعودی عرب کا دورہ کریں گی۔