کرینہ کپور کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں بھارتی فوجی گرفتار

ملزم پیرا ملٹری فورس کا اہلکار ہے جس نے اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک کرکے معلومات چرائیں اور غلط معلومات درج کیں۔


ویب ڈیسک January 02, 2017
ملزم پیرا ملٹری فورس کا اہلکار ہے جس نے اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک کرکے معلومات چرائیں اور غلط معلومات درج کیں۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چرانے کے الزام میں پیراملٹری فورس سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے ممبئی سائبر کرائم میں انکم ٹیکس کی معلومات چرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے مطابق اداکارہ کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرکے غلط معلومات درج کی گئی تھیں تاہم اب ممبئی سائبر کرائم نے انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

دوسری جانب سائبر کرائم پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری ممبئی سے عمل میں آئی اور گرفتار شخص کا تعلق پیراملٹری فورس سے ہے جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں