یاسر شاہ نے اپنی بولنگ پردفاعی فیلڈ سیٹنگ کی ذمہ داری قبول کرلی

شین وارن نے مجھے ایکشن تبدیل کیے بغیر ہی گگلی کا مشورہ دیا۔


Sports Desk January 02, 2017
شین وارن نے مجھے ایکشن تبدیل کیے بغیر ہی گگلی کا مشورہ دیا۔ ۔ فوٹو فائل

یاسرنے میلبورن ٹیسٹ میں اپنی بولنگ پردفاعی فیلڈ سیٹنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میلبورن ٹیسٹ میں اپنی بولنگ پردفاعی فیلڈ سیٹنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بہت زیادہ فل ٹاس اور شاٹ بالز کیں، میں نے نیٹ میں اپنی بولنگ پر کافی محنت کی تھی لیکن بارش کی وجہ سے میرا پلان متاثر ہوا، لیگ سائیڈ فیلڈ لینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی تھی ، ایک بولر ہونے کے ناطے اپنی فیلڈ سیٹنگ کی میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں جوبادی النظر میں ایک غلط فیصلہ تھا۔

اپنے آسٹریلوی استاد شین وارن کے بارے میں یاسر شاہ نے کہا کہ انہوں نے مجھے بولنگ ایکشن تبدیل کیے بغیر ہی گگلی کا مشورہ دیا۔ اسکواڈ میں شامل 18 سالہ لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کے بارے میں یاسر شاہ نے کہا کہ وہ ایک اچھے اسپن بولر اور میں ان کی پاکستان سپر لیگ میں پرفارمنس سے کافی متاثر ہوا، وہ کافی جرات سے بولنگ کرتے اور سامنا کرنے والے بیٹسمین بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے یاسر شاہ نے اس مقابلے میں 41 اوورز میں 207 رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں