دوبارہ چیمپئن بن سکتا ہوں ایسا نہ ہوا تو مچھلیاں پکڑوں گارافیل نڈال

نڈال اپنی تیاریوں کا آغاز برسبین انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں شرکت سے کررہے ہیں۔


Sports Desk January 02, 2017
نڈال اپنی تیاریوں کا آغاز برسبین انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں شرکت سے کررہے ہیں ۔ فوٹو انٹرنیٹ

لاہور: اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو امید ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کی بدولت انھیں آسٹریلین اوپن میں کامیابی مل سکتی ہے۔

رافیل نڈال نے کہا کہ میں مستقبل کی پیشگوئی نہیں کرسکتا لیکن یہ ضرور ہے کہ ابھی میں صحت مند ہوں، مجھے یقین ہے کہ میں دوبارہ چیمپئن بن سکتا ہوں اور اگر ایسا نہیں ہوسکا تو میں اپنے گھر واپس جاکر مچھلیاں پکڑوں گا۔ نڈال نے برسبین آمد سے قبل ابوظہبی میں منعقدہ نمائشی ٹینس ایونٹ جیت کر بلند عزائم ظاہر کردیے ہیں، جہاں پر ان کا سامنا فائنل میں ڈیوڈ گوفن سے ہواتھا، اگرچہ اس میں اینڈی مرے بھی شامل تھے لیکن وہ نڈال کے مقابل آنے سے قبل ہی سیمی فائنل میں گوفن سے مات کھا بیٹھے تھے، سیزن کا پہلا گرینڈ سلم 16 جنوری سے میلبورن میں شیڈول ہے، آسٹریلوی میدانوں میں نڈال اپنی تیاریوں کا آغاز برسبین انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں شرکت سے کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |