خیبر سیکیورٹی خدشات پر نیٹو سپلائی غیر معینہ مدت تک بند

نیٹو سپلائی کی سیکیورٹی سے متعلق لائحہ عمل نہ ہونے پر خیبر پختونخوا کا تحفظات کا اظہار


News Agencies/AFP July 27, 2012
نیٹو سپلائی کی سیکیورٹی سے متعلق لائحہ عمل نہ ہونے پر خیبر پختونخوا کا تحفظات کا اظہار . فوٹو رائٹرز

WASHINGTON: خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرنیٹو سپلائی کو غیر معینہ مدت تک کیلیے بند کردیا گیا ہے۔جمعرات کوسیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2روز قبل جمرود بازار کے قریب شدت پسندوں کے نیٹو سپلائی پر حملے کے بعد نیٹو سلائی کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیاہے۔

پشاورسے یہاں پہنچے والے کنٹینرز کو واپس پشاوربھیج دیاگیا۔ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے نیٹو سپلائی کی سکیورٹی سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل کی عدم موجودگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی حکومت ذمے دار نہیں ہوگی ۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیے کے مطابق نیٹو سپلائی کی سیکیورٹی سے متعلق وفاق اور صوبوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا ، وفاقی حکومت فوری اجلاس بلاکر سیکیورٹی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں