فلم ٹائی ٹینک کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے تیسری شادی کرلی

خفیہ طور پر انجام پانے والی اس شادی میں کیٹ کے 2 بچوں سمیت قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی محدود تعداد نے شرکت کی

خفیہ طور پر انجام پانے والی اس شادی میں کیٹ کے 2 بچوں سمیت قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی محدود تعداد نے شرکت کی فوٹو: فائل

KARACHI:
ٹائی ٹینک سے شہرت پانے والی، بالی ووڈ کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ 37 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے 34 سالہ نیڈ راک این رول سے شادی کرلی۔


خفیہ طور پر انجام پانے والی اس شادی میں کیٹ کے 2 بچوں سمیت قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔ شادی دسمبر کے اوائل میں ہوئی جبکہ منگنی موسم گرما میں ہو چکی تھی۔ یادرہے کہ کیٹ کی یہ تیسری شادی ہے۔ 1998 سے 2001 تک وہ ڈائریکٹر جم تھریپلیٹن کی شریک حیات رہیں جس سے انکی 12 سالہ بیٹی میا ہے۔2003 میں وہ ڈائریکٹر سام مینڈس سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ یہ رشتہ 7 سال قائم رہا۔

سام سے انکا 9 سالہ بیٹا جو ہے۔ ارب پتی رچرڈ برین سن کا بھتیجا نیڈ راک این رول بھی اس سے قبل ایک برطانوی ملٹی ملین ایئر کی بیٹی ایلیزاکاؤڈرے کا شوہر تھا۔ ا یک قریبی ذریعے کے مطابق نیڈ بہت خوش ہے اور اسکا خیال ہے کہ وہ کیٹ سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
Load Next Story