ہمارا ووٹ بینک محفوظ ہے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے فاروق ستار

ہمارے ساتھی دباؤ، جبراور ابتر صورتحال كے باوجود ڈٹے رہے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان


ویب ڈیسک January 02, 2017
ہمارے ساتھی دباؤ، جبراور ابتر صورتحال كے باوجود ڈٹے رہے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان، فوٹو؛ فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ پاكستان کے سربراہ ڈاكٹر فاروق ستار نے كہا ہے كہ ہمارا ووٹ بینك قائم ودائم اورمحفوظ ہے جب کہ ہم 2018 میں بھی كامیابی حاصل كریں گے۔

کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیوایم پاکستان کے کامیاب جلسے پر متحدہ کے تمام شعبہ جات کو مبارکباد دینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حق پرستی كا یہ قافلہ حیدرآباد میں بھی انشاءاللہ ریكارڈ جلسہ كركے ایم كیوایم پاكستان پر مضبوطی و اعتماد كا اظہار كرے گا، ہمارے ساتھی دباؤ، جبراور ابتر صورتحال كے باوجود ڈٹے رہے اورایم كیو ایم پاكستان كا كسی صورت ساتھ نہیں چھوڑا۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ اب عملی كام كی ضرورت ہے، ہمیں اپنے مطالبات كو عملی جامہ پہنانا ہے اور مخالفین كوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے اپنے اتحاد سے بلدیاتی اداروں كواختیارات اورسندھ كے شہری علاقوں كے ساتھ روا زیادتیوں كابھی خاتمہ كرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس كے ساتھ اتنی اچھی ٹیم ہواسے كوئی كمزورنہیں كرسكتا، ہمارا ووٹ بینك قائم ودائم اورمحفوظ ہے، ہم 2018 میں بھی كامیابی حاصل كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں