بلاول کی تقریرمیں عام لوگوں کیلیے کچھ نہیں تھاخرم دستگیر

انھوں نے ہر ایشو پر بات کی،شرجیل میمن، بلاول کیلیے راستہ بہت کٹھن ہے،ناہیدخان


Monitoring Desk December 28, 2012
پیپلزپارٹی بینظیر کے قاتل نہیں پکڑسکی، پلیجو،’ٹو دی پوائنٹ‘میں عمران اسماعیل کی بھی گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے بلاول کی تقریر میں کوئی تازہ سوچ نہیں تھی۔

اس میں عام لوگوں کے لیے کچھ نہیں تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'ٹو دی پوائنٹ' کے میزبان شاہ زیب خان زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرانی باتوں کو نئے مصالحے لگا کر ایک ڈش تیار کر کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اس کو کھائیں۔بلاول نے ملک کی تعمیر و ترقی کی کوئی بات نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہر ایشو پر بات کی ۔عدلیہ پر تنقید نہیں کی بلکہ عوام کی آواز عدلیہ تک پہنچائی کہ باقی سب کیسوں کو سننے کے لیے سپریم کورٹ کے پاس وقت ہے تو بے نظیر بھٹو کے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں سناجاتا۔جتنے لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے اس سے 10 گنا زیادہ لوگ اطراف میں موجود تھے ۔

یہ کہنا درست نہیں کہ لوگ جلسے میں نہیں آئے۔سندھ کے قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بلاول نے صرف جذباتی تقریر کی۔ انھوں نے یہ نہیں کہا کہ دوہرا نظام ختم کروں گا، یا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔آج بھی سندھ کے سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا ہے ۔

01

جہاں جلسہ ہوا اس کا کل رقبہ 30 ایکڑ ہے۔ پانچ ایکڑ میں عمارات بنی ہوئی ہیں۔ باقی 25 ایکڑ بچتے ہیں ۔اگر فی ایکڑ 5 ہزار آدمی بھی لگائیں توکل مجمع سوا لاکھ بنتا ہے۔ اس سے بڑے جلسے تو نواز شریف، عمران خان، طاہر القادری، پیر پگارا اور قوم پرستوں کے ہوتے ہیں۔یہاں پیپلز پارٹی کو 5 سال حکومت ملی مگر بے نظیر کے قاتل اب بھی آزاد ہیں۔

بے نظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکریٹری اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا کہ ان کی دعائیں بلاول کے ساتھ ہیں ۔تاہم بلاول کے لیے راستہ بہت کٹھن ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ بلاول کی تقریر اور اردو اچھی تھی مگر اس میں کوئی ٹھوس بات نہیں تھی۔ یہ بھٹو یا بینظیر کی سیاست کو آگے نہیں لے کر جا رہے۔ یہ تو خاندانی سیاست کو آگے لا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں