
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے وکٹ پر گھاس دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، یہ فیصلہ اس وقت درست دکھائی دیا جب چوتھی ہی گیند پر اوپنر اسٹیفن کک بغیر کھاتہ کھولے سورنگا لکمل کی گیندپر وکٹ کیپر کوشل مینڈس کا کیچ بن گئے۔
ڈین ایلجر اور ہاشم آملا نے احتیاط سے کھیلتے ہوئے لنچ سے قبل ٹوٹل کو 66 تک پہنچایا ہی تھا کہ اچانک 19 سالہ لاہیرو کمارا نے ہاشم آملا (29) اور اسی اوور کی آخری گیند پال ڈومنی کو صفر پر آؤٹ کردیا، چائے کے وقفے سے قبل کپتان فاف ڈوپلیسی (38) رنگانا ہیراتھ کی گیند پر میتھیوز کا کیچ بنے، ٹیمبا باووما (10) لاہیرو کمارا کی تیسری وکٹ بنے، ڈین ایلجر 129 رنز پر سورنگا لکمل کا شکار ثابت ہوئے، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو میزبان ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 297 تھا، کک 68 اور ایبٹ 16 رنز پر کھیل رہے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔