بھارت میں قید روبینہ کامعاملہ چوہدری نثار کا دہلی میں ہائی کمیشن سے رابطہ

نادراوہاں سے اصل حقائق معلوم کرے اورآج منگل کورپورٹ پیش کی جائے،وزیر داخلہ

نادراوہاں سے اصل حقائق معلوم کرے اورآج منگل کورپورٹ پیش کی جائے،وزیر داخلہ۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید حیدرآباد کی روبینہ نامی خاتون کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔


ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیااورمتعلقہ خاتون کے کوائف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نادرا کو ہدایت کی کہ متعلقہ خاتون کا جو ایڈریس اب تک سامنے آیا ہے، نادرا وہاںسے اصل حقائق معلوم کرے اور مکمل رپورٹ آج منگل کو وزارت داخلہ کو پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاؤٹس کوہدایت کی ہے کہ بدلتے حالات خصوصاً سی پیک کے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جی بی اسکاؤٹس کی تربیت و تیاری جدید خطوط پر استوار کی جائے۔
Load Next Story