ڈھائی سال میں معیشت بہتر قیمتوں میں استحکام رہا اسحاق ڈار

سی پیک سے متعلق منصوبوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی، ڈار


APP/Numainda Express January 03, 2017
سی پیک سے متعلق منصوبوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی، ڈار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے ملکی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معیشت بہتر، اقتصادی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

مالی سال 2016-17کے پہلے 6 ماہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا جبکہ قیمتوں میں استحکام رہا، وہ پیر کو ششماہی اقتصادی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انھوں نے کہاکہ جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

اسحق ڈار نے حالیہ اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور تیزی سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے، سی پیک سے متعلق منصوبوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

دریں اثنا یونیورسل سروس فنڈ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ٹیلی کام اسپیکٹرمز کی 6 شفاف نیلامیوں سے 160ارب روپے قومی خزانہ میں جمع ہوئے ہیں جبکہ ٹیلی کام اسپیکٹرمز سے حاصل ہونے والی آمدنی 200 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، قبل ازیں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں پریزنٹیشن بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |