بینظیر کو اپنے بچوں سے زیادہ عوام سے پیار تھا قائم علی شاہ

پی پی قائدین نے عوام کیلیے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال کسی پارٹی میں نہیں ملتی


Numainda Express December 28, 2012
پی پی قائدین نے عوام کیلیے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال کسی پارٹی میں نہیں ملتی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے عوام کیلیے جو قربانیاں دی ہیں، اس کی مثال کسی بھی پارٹی میں نہیں ملتی۔

شہید رانی کی پانچویں برسی پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ محترمہ عوام کو اپنے بچوں سے زیادہ محبت کرتی تھی، عید کے دن بھی اپنے بچوں کو چھوڑ کر پاکستان میں عوام کے ساتھ عید کرنے آگئیں اور عوام کے حقوق کیلیے 30سال تک جدوجہد کی۔

03

انھوں نے کہاکہ آج شہید بینظیر کی تصویر اور اس جیسی سیرت رکھنے والا نوجوان ہماری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے باقاعدہ سیاسی سفر کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھوں کی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ہے، مزید نوجوانوں کو بھی روزگار دیا جائے گا کیونکہ شہید بینظیر بھٹو کے 5 نکاتی پروگرام میں یہ بھی تھا کہ روزگار سب کیلیے ہے، ہماری پارٹی نوجوانوں کو مایوس نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری عوام کی خدمت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں