سیکڑوں مہاجرین کی سرحد پار کرنے کی کوشش میں مراکش اور اسپین کے55 اہلکار زخمی

تارکین وطن اسپین کے افریقی علاقے سیوٹاجانا چاہ رہے تھے،زخمیوں میں50مراکشی،5ہسپانوی سرحدی گارڈشامل


News Agencies January 03, 2017
تقریبا 1100تارکین وطن اسپین کے شمالی افریقی انکلیو سیوٹا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: مراکش اورا سپین کی سرحد پر ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کے سرحد عبور کرنے کی کوششوں میں50 مراکشی اور5 ہسپانوی سرحدی گارڈز زخمی ہو گئے۔

تقریبا 1100تارکین وطن اسپین کے شمالی افریقی انکلیو سیوٹا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے صرف 2 تارکین وطن سرحد پار کرنے میں کامیاب رہے لیکن 20 فٹ اونچی دیوار عبور کرنے میں وہ زخمی ہوگئے جبکہ سرحد میں داخل ہونے کی کوششوں سے روکنے کے دوران ایک سرحدی محافظ کی آنکھ متاثر ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں