طالبان پیشکش سیاسی جماعتوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہےبلور

دہشت گردی کیخلاف تمام جماعتیں متحد ہوں، آپریشن کیا جائے، حاجی عدیل،میاں افتخار و دیگر


Numainda Express December 28, 2012
دہشت گردی کیخلاف تمام جماعتیں متحد ہوں، آپریشن کیا جائے، حاجی عدیل،میاں افتخار و دیگر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کرنیکا عہد کرتے ہوئے اس کیلیے بھرپور جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ عہد بشیر احمد بلور کی یاد میں پشاور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے کیا ۔ حاجی عدیل نے کہا کہ ہم کالعدم تحریک طالبان پنجاب کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی دہشت گردی کیخلاف اپنا راستہ تبدیل کریں گے، افراسیاب خٹک نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکردہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں، تمام سیاسی جماعتوں سے ہم رابطے میں ہیں اور آئندہ دو ہفتوں کے اندر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے، دہشتگردی کیخلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہونا اب وقت کی ضرورت ہے ۔

صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور شدت پسند خود کش حملوں سے ہمیں ڈرانے میں ناکام ہوگئے ہیں تمام جمہوریت پسند قوتوں کو مل کر ان کا راستہ روکنا چاہیے ورنہ کسی کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔

05

ادھر وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سیاسی جماعتوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے تاہم اگر مذاکرات نیک نیتی پر مبنی ہوںتو اس کے بارے میں پارٹی کی سطح پر فیصلہ کیاجائے گا ، طالبان کا بیان کسی سمجھدار سیاستدان کا لکھا ہوا لگتا ہے جس کا مقصد باالخصوص اے این پی اور ایم کیو ایم کو دیگر سیاسی جماعتوں سے الگ کرنا ہے ، طالبان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی طالب کو مارا گیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے ہم پر وار کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں